Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں صفائی انتظامات کا جائزہ

نظام آباد میں صفائی انتظامات کا جائزہ

نظام آباد:18؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میونسپل ہیلت آفس مسٹر محمد سراج الدین نے ڈویژن 21 کا تفصیلی دورہ کارپوریٹر محمد عبدالقدوس کے ہمراہ کیا اور اس دورہ میں انہوں نے صاف صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر مسٹر محمد عبدالقدوس کارپوریٹر ڈویژن 21 انہیں دھاروگلی مسجد، برکت پورہ کے علاوہ برہمن پوری کے علاقوں کا دورہ کروایا اور صاف

نظام آباد:18؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میونسپل ہیلت آفس مسٹر محمد سراج الدین نے ڈویژن 21 کا تفصیلی دورہ کارپوریٹر محمد عبدالقدوس کے ہمراہ کیا اور اس دورہ میں انہوں نے صاف صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر مسٹر محمد عبدالقدوس کارپوریٹر ڈویژن 21 انہیں دھاروگلی مسجد، برکت پورہ کے علاوہ برہمن پوری کے علاقوں کا دورہ کروایا اور صاف صفائی کے انتظامات سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر مسٹر سراج الدین نے بتایا کہ بلدیہ کی جانب سے پورے ڈویژن کے ایک روز میں مکمل صفائی کرنے جنگی خطوط پر 10 ڈویژنوں کے سینٹری لیبرس کو ایک ڈویژن میں متعین کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس خصوص میں ڈویژن 21 دھاروگلی میں یہ پروگرام کل یعنی 18؍ ستمبر کو انجام دیا جائیگا۔ اس کے باوجود صفائی کے کام میں کوئی کسر باقی رہنے کی صورت میں ہیلت آفیسر کے پاس موجود 27 اراکین پر مشتمل ٹاسک فورس کی ٹیم کے ذریعہ صفائی کے کاموں کو پائے تکمیل کو پہنچائے جائے۔ اس موقع پر محمد عبدالقدوس نے ہیلت آفیسر مسٹر سراج الدین کو بتایا کہ دھاروگلی مسجد کے بازو کچرا ڈالا جارہا ہے اس کچرے کو روزآنہ نکاسی کیلئے ہدایت عملے کو دینے پر ڈاکٹر سراج الدین نے فوری طورپر اسٹاف کو سختی سے ہدایت دی۔ خاص طور پر جمعہ کے دن اس پورے علاقہ میں موثر صاف صفائی کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سراج الدین کے ہمراہ میونسپل اسٹاف بھی موجود تھا۔

TOPPOPULARRECENT