Thursday , December 13 2018

نظام آباد میں ضلع پریشد ذیلی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

سوشیل ویلفیر ہاسٹلوں کی عدم کارکردگی پر صدرنشین کا اظہار برہمی

سوشیل ویلفیر ہاسٹلوں کی عدم کارکردگی پر صدرنشین کا اظہار برہمی
نظام آباد:15؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجوکی صدارت میں ضلع پریشد ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔سابق حکومت میں انجام دیئے گئے فلاحی کاموں کی تفصیلات پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انجام دی جانے والی فلاحی اسکیمات کی تفصیلات پیش کی گئی تو بہتر ہوگا۔ ضلع میں سوشل ویلفیر ہاسٹلوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع پریشد کے اراکین نے بتایا کہ ہاسٹلوں میں سہولتوں کی فراہمی کے باوجود بھی کار کردگی انتہائی ابتر ہے اور چند ہاسٹلس جانوروں کے کوٹھے کی طرح ہے۔ غریب اولیائے طلباء معاشی بحرانی کی وجہ سے اپنے بچوں کو ہاسٹلوں میں رکھنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ غریب اور بے گھر طلباء کو سہولتوں کی فراہمی میں سوشل ویلفیر کے عہدیدار ناکام ہورہے ہیں۔ جبکہ حکومت کی جانب سے باریک چاول اور فنڈس کی منظوری کے باوجود بھی عہدیداروں کی لاپرواہی معنیٰ خیز ہے۔سوشل ویلفیر ہاسٹلس سے متعلق عہدیدار مستقر پر رہنے کی احکامات کے باوجود بھی مستقر پر رہنے سے گریز کررہے ہیں اور ہاسٹلوں میں ان کی نگرانی نہیں ہورہی ہے جس سے وارڈنس من مانی کررہے ہیں۔ ان ہاسٹلوں میں طلباء کومینو کے مطابق کھانا فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ ذیلی کمیٹی کے چیرمین لتا نے بتایا کہ بھیمگل کے خدان پور ہاسٹل وارڈن کی کار کردگی انتہائی ابتر ہے۔ انہیں مینو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں ہاسٹل طلباء کو بیڈشیٹس کی فراہمی کیلئے طلب کردہ ٹنڈرس میں دھاندلیوں پر بھی غور کیا گیااور اس پر رپورٹس پیش کرنے کیلئے ہدایت دی گئی اور انجینئرنگ شعبہ میں انجام دئیے جانے والے کاموں پر بھی غور کیا گیا۔ 2013-14 ء سال میں ضلع پریشد کے فنڈس سے منظور کردہ کاموں کے عدم آغاز پر زیر التواء تمام کاموں کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سی سی روڈس کی تعمیر میں معیار نہ برتنے پر 10فیصد کے بجائے 20فیصد ڈپازٹ رکھنے کی ضلع پریشد کے اراکین نے مطالبہ کیا۔ اس اجلاس میں انچارج جوائنٹ کلکٹر و سی ای او ضلع پریشد راجہ رام، کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT