Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں عنقریب کل ہند مشاعرہ کا اہتمام

نظام آباد میں عنقریب کل ہند مشاعرہ کا اہتمام

نظام آباد:28؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معتمد عمومی انجمن شعراء ضلع نظام آباد شیخ احمد ضیاء کے بموجب انجمن کے زیرا ہتمام سرزمین نظام آباد پر ماہ اگست کے دوسرے ہفتہ میں عظیم الشان تاریخ ساز کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔ جس میں ملک کے نامور و معتبر شعراء کرام شرکت فرمائیں گے ۔ کنونیر مشاعرہ صدر انجمن جلال اکبر ہوں گے  مشاعرہ کے انتظامات کے ضمن میں ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس کی تفصیلات تاریخ مشاعرہ ، مقام و شعراء کرام کے ناموں کا متعاقب اعلان کیا جائیگا۔ ملک کے نمائندہ خالص ادبی شاعری تخلیق کرنے والے شعراء کرام سے اس مشاعرہ میں شرکت کیلئے ربط پیدا کیا جارہا ہے تاکہ اب نواز سامعین کے شعری ذوق کی تسکین ہوسکے اور یہ مشاعرہ ضلع نظام آباد کا تاریخ ساز مشاعرہ کا مقام حاصل کرسکے ۔ سرپرست انجمن کبیر احمد شکیل ، نائب صدر اشفاق اصفی ، شریک معتمد رحیم قمر ، خازن سید ریاض تنہا اور دیگر اراکین نے ضلع کے تمام محبان اُردو سے اس مشاعرہ میں کثیرتعداد میں شرکت کرنے اور بہترین ادبی شاعری سے محظوظ ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اُردو زبان کو نئی نسلوں سے جوڑنے کی یہ کوشش کامیاب ہوسکے اور انجمن کے مقاصد کی تکمیل ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT