Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں لو لگنے سے دو افراد فوت

نظام آباد میں لو لگنے سے دو افراد فوت

نظام آباد۔21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں دھوپ کی شدت میں اضافہ کے سبب عوام کو زبردست مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ضلع میں گذشتہ دو دنوں سے دھوپ کی شدت میں اضافہ کے باعث لو لگنے کی وجہ سے دو افراد فوت ہوگئے یں۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے عوام کو زبردست راحت حاصل ہوئی تھی اور ایک ہفتہ تک ضلع میں موسم خوشگوار تھا دو دنوں سے موسم میں ہوئی تب

نظام آباد۔21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں دھوپ کی شدت میں اضافہ کے سبب عوام کو زبردست مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ضلع میں گذشتہ دو دنوں سے دھوپ کی شدت میں اضافہ کے باعث لو لگنے کی وجہ سے دو افراد فوت ہوگئے یں۔ غیر موسمی بارش کی وجہ سے عوام کو زبردست راحت حاصل ہوئی تھی اور ایک ہفتہ تک ضلع میں موسم خوشگوار تھا دو دنوں سے موسم میں ہوئی تبدیلی کی وجہ سے دھوپ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھوپ کی شدت کی وجہ سے سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں اور عوام گھروں میں رہنا ہی بہتر سمجھ رہے ہیں۔دھوپ کی شدت کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے ۔نظام آباد کے سبھاش نگر کا پوچیا دوپہر کے وقت دکان سے گھر لوٹ رہا تھا کہ درمیان میں لولگنے کی وجہ سے سڑک پر گر گیا۔ راہ چلنے والے ان کے گھر والوں کو اطلاع دی اور نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ پوچیا کی حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا لیکن پوچیا علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ دوسرا واقعہ نندی پیٹ منڈل کے مایا پور میں پیش آیا۔ پنڈاری نامی شخص اپنی زمین میں زرعی کاموں کی تکمیل کے بعد دوپہر کے وقت ان کے رشتہ داروں کے پاس گیا ہوا تھا اچانک اس کی حالت تشویشناک ہونے پر فوری دواخانہ منتقل کیا گیا علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ ضلع میں دھوپ کی شدت میں اضافہ کے سبب ڈاکٹرس دوپہر کے اوقات میں گھروں میں رہنے کی رائے پیش کی۔

عشق سے انکار پر نوجوان کا
لڑکی پر حملہ
نظام آباد۔21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عشق سے انکار کرنے پر ایک نوجوان نے لڑکی پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ نظام آباد کے کوٹ گلی کے علاقہ میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر IVٹائون مدھو نے بتایا کہ کوٹ گلی کا راجو گذشتہ 3 سال سے اسی محلہ میں رہنے والی ایک لڑکی کو عشق کے نام پر ہراساں کررہا تھااور یہ لڑکی راجو سے عشق سے انکار کرنے پر راجو نے اس کے مکان پہنچ کر لڑکی پر حملہ کردیا لڑکی کی والدہ چیخ و پکار کرنا شروع کیا تو پڑوسی یہاں جمع ہوگئے اور راجو کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ لڑکی کے بھائی لڑکی کی شکایت پر IVٹائون پولیس میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT