Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں محکمہ بلدیہ کی انہدامی کارروائی

نظام آباد میں محکمہ بلدیہ کی انہدامی کارروائی

نظام آباد:12؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے نیالکل علاقہ میں غیر مجاز طور پر کئے جانے والے تعمیری کاموں پر ٹائون پلاننگ کے عہدیداروں نے منہدم کردیا۔ تفصیلات کے بموجب نیالکل روڈ میں بغیر اجازت تعمیر کئے جانے والے کاموں کا میونسپل کارپوریشن کے ٹائون پلاننگ عہدیدار جائزہ لیتے ہوئے غیر مجاز تعمیرات کے بارے میں متعلقہ اف

نظام آباد:12؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے نیالکل علاقہ میں غیر مجاز طور پر کئے جانے والے تعمیری کاموں پر ٹائون پلاننگ کے عہدیداروں نے منہدم کردیا۔ تفصیلات کے بموجب نیالکل روڈ میں بغیر اجازت تعمیر کئے جانے والے کاموں کا میونسپل کارپوریشن کے ٹائون پلاننگ عہدیدار جائزہ لیتے ہوئے غیر مجاز تعمیرات کے بارے میں متعلقہ افراد سے تفصیلات حاصل کرنے پر میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کو کوئی اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر پولیس کی مدد سے اس تعمیری کاموں کو منہدم کرنا شروع کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر تعمیری کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیںجس پر کئی شکایتوں کے بعد عہدیداروں میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا، رکن پارلیمنٹ کے کویتانے حالیہ دنوں میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی تھی۔ میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر اپنا جائز لینے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر مجاز تعمیری کاموں کا جائزہ لیا تھا اسی کے تحت نیالکل روڈ میں واقع غیر قانونی تعمیر کو فوری منہدم کردیا۔ خلیل واڑی میں سڑک پر غیر مجاز طور پر تعمیر کردہ شیڈس اور ڈرین پر کئے گئے قبضوں کو بھی برخواست کردیا۔ شہر میں جاری تعمیری کاموں کا سروے کرنے کیلئے عہدیداروں کی جانب سے سروے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے منہدم کے کام شروع کیا گیا۔ اس کے علاوہ زیر التواء ٹیکسوں کی وصولی کیلئے بھی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کارپوریشن کو تقریباً5 کروڑ روپئے ٹیکسس وصول طلب ہے۔ دھاروگلی کے علاقہ میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے مکان پر ٹیکس وصول کرنے کیلئے پہنچنے والے میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں پر حملہ کرنے پر پولیس سے شکایت کی گئی ۔ نئے کمشنر کے جائزہ حاصل کرنے کے بعد کارپوریشن مین کئی نمایاں تبدیلیاں لانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ٹیکسوں کی وصولی کو اہمیت دی جارہی ہے تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی پیدا کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT