Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں مستعفی ٹی آر ایس قائدین کا اجلاس

نظام آباد میں مستعفی ٹی آر ایس قائدین کا اجلاس

نظام آباد:23؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستعفی ٹی آر ایس قائدین و حامیوں کا ایک ہنگامی اجلاس میربشارت علی کی صدارت میں بعدنماز عشاء بمقام آٹو نگر منعقد ہوا۔ جس میں حالات حاضرہ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں متفقہ طورپر نظام آباد Iٹائون میں شیخ حیدر کی پولیس اذیتوں سے موت اور آلیر فرضی انکائونٹر میں وقار الدین سمیت5مسلم نوجوان

نظام آباد:23؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستعفی ٹی آر ایس قائدین و حامیوں کا ایک ہنگامی اجلاس میربشارت علی کی صدارت میں بعدنماز عشاء بمقام آٹو نگر منعقد ہوا۔ جس میں حالات حاضرہ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں متفقہ طورپر نظام آباد Iٹائون میں شیخ حیدر کی پولیس اذیتوں سے موت اور آلیر فرضی انکائونٹر میں وقار الدین سمیت5مسلم نوجوانوں کی دردناک موت اظہار افسوس کیاگیا اور دعائے مغفرت کی گئی۔ نام نہاد مسلم قیادت کی جانب سے نظام آباد میں شیخ حیدر کیس اور حیدرآباد میں وقار الدین آلیر انکائونٹر کو دبادینے کی کوششوں پر اظہار افسوس کیاگیا۔ قوم و ملت کا دم بھرنے والوں کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیاگیا اور قائد مجلس بچائو تحریک امجد اللہ خان خالد سابق کارپوریٹر کے بروقت وموثر اقدامات کو سراہاگیا۔ جن کی وجہ سے شیخ حیدرکیس و آلیر انکائونٹر کو دبانے کی مفادات حاصلہ کی سازش ناکام ہوگئی۔ اجلاس میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ جن میںٹی آر ایس حکومت کی مسلمانوں کو12%فیصد ریزرویشن پر ٹال مٹول کی پالیسی، بیوائوں اور ضعیف العمر افراد کی پنشن سے محرومی ، مستحق افراد کو فوڈسیکوریٹی کارڈ کی عدم فراہمی اور مختلف بہانوں سے راشن کی کٹوتی، مسلم نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ،کانٹریکٹ بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل ملازمت کی فراہمی پر حکومت کی دوغلی پالیسی پر عوام میں بڑھتی ہوئی ناراضگی کانوٹس لیاگیا اور یہ فیصلہ کیاگیا کہ ان امور پر مجلس بچائو تحریک کے پرچم تلے موثر نمائندگی کی جائے گی۔ اس اجلاس میں عبدالباسط، زین العابدین، نعیم بھائی، عبدالقادرساجد، محمد عثمان، شیخ اسماعیل، انور پاشاہ، محمد وزیر، محمد زبیر حسین، سید سعید و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT