Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام آباد میں مسلم پرنسپل کیساتھ بدسلوکی کرنے والے 16 افراد گرفتار

نظام آباد میں مسلم پرنسپل کیساتھ بدسلوکی کرنے والے 16 افراد گرفتار

حیدرآباد۔ 17 اگست (سیاست نیوز) نظام آباد پولیس نے 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر جوتے اُتارے بغیر قومی پرچم لہرانے سے سرکاری کالج کے پرنسپل کو مبینہ طور پر روکنے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ آرمور رورل پولیس انسپکٹر نرسمہا سوامی نے کہا کہ پرنسپل محمد یقین الدین کیساتھ بدتمیزی کرنے والے چند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان افراد نے پرنسپل پر زور دیا تھا کہ وہ جوتے اُتار کر پرچم لہرائیں۔

TOPPOPULARRECENT