Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں مفت ختنہ کیمپ

نظام آباد میں مفت ختنہ کیمپ

نظام آباد:17 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) الفلاح ایجوکیشنل اینڈ ویلفر سوسائٹی نظام آباد کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد بتاریخ 24؍اپریل بروز اتوار بوقت صبح6بجے تا ایک بجے دن اور دوپہر 2بجے تا شام 6 بجے بمقام لمراگارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد عمل میں لایاجارہا ہے۔ یہ بات صدر الفلاح ویلفر سوسائٹی الحاج عبدالحلیم خان موظف ڈپٹی کلکٹر نے صدر الفلاح ویلفر سوسائٹی الحاج عبدالحلیم خان موظف ڈپٹی کلکٹر نے بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ سوسائٹی کی جانب سے گذشتہ 16 سالوں سے مفت ختنہ کیمپ کا انعقاد عمل میںلایاجارہا ہے اور ہر سال 800 تا 1000 بچوں کی مفت ختنہ کی جاتی ہے۔ عبدالحلیم خان نے عامتہ المسلمین سے خواہش کرتے ہوئے کہاکہ 24؍اپریل کو منعقد کئے جارہے اس مفت ختنہ کیمپ سے استفادہ کریں۔ انہوں نے بتایاکہ ختنہ کیلئے حیدرآباد سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی خدمات حاصل کی جارہی ہیںجو بغیر پٹی کے ختنہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ختنہ کروانے والوں کے ذمہ داروں سے کہا کہ وہ اپنے ساتھ چادر اور توال ضرور لائیں اور مقررہ وقت سے قبل پہنچ کر اپنے اپنے بچوں کا نام درج کروالیں۔

TOPPOPULARRECENT