Friday , July 20 2018
Home / Top Stories / نظام آباد میں منڈل صدر نے عورت کو لات مار دیا

نظام آباد میں منڈل صدر نے عورت کو لات مار دیا

اراضی کے تنازعہ پربرہم خاتون نے گوپی کی چپل سے پٹائی کی
سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل

حیدرآباد ۔ 17؍ جون ( پی ٹی آئی) ضلع نظام آباد میں کسی سیول تنازعہ پر ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والے ایک عوامی منتخبہ نمائندہ کی طرف سے ایک خاتون کو لات مارتے ہوئے ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے گشت کرنے لگی ۔ اس ویڈیو میں مقامی دیہی ادارہ دھرپلی منڈل کے صدر آئی گوپی کو ایک خاتون کو لات مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ جب اس خاتون نے انہیں (گوپی) کو اپنی چپل سے مارا تھا اور اس کے رشتہ داروں نے گوپی کو ڈھکیل کر زمین پر گراد یا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ اراضی کی فروخت سے تعلق سے ایک سیول تنازعہ پر یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے کہاکہ گوپی کے خلاف خاتون کی شکایت پر ہندوستانی تعزیری ضابطوں 354 (عورت کی عزت کو مجروح کر نے کے ادارہ سے مجرمانہ زبردستی یا حملہ) 223 (دانستہ طور پر ضرر رسانی) اور 506 (مجرمانہ انداز میں ڈرانے دھمکانے) کے مقدمات درج کئے گئے ۔ گوپی نے بھی جوابی شکایت درج کروائی جس کے بعد خاتون اور اس کے چند رشتہ داروں کے خلاف مجرمانہ دراندازی اور ان (گوپی) کی جائیداد و املاک کو نقصان پہچانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT