Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں مکان سے 26لاکھ روپئے غائب

نظام آباد میں مکان سے 26لاکھ روپئے غائب

نظام آباد:4 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے چندر شیکھر کالونی میں واقع ایک مکان سے 26لاکھ روپئے غائب ہوجانے پر پولیس ، افراد خاندان پر ہی شک و شبہ ظاہر کررہی ہے۔ سرکل انسپکٹر ٹائون نرسنگ یادو نے بتایا کہ مہاراشٹرا پربھنی کے اودگیر تعلقہ کے بابو رائو چندرشیکھر کالونی میں مقیم ہے، انہوں نے آبائی وطن تگڑ پردہ میں ساڑھے چا

نظام آباد:4 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے چندر شیکھر کالونی میں واقع ایک مکان سے 26لاکھ روپئے غائب ہوجانے پر پولیس ، افراد خاندان پر ہی شک و شبہ ظاہر کررہی ہے۔ سرکل انسپکٹر ٹائون نرسنگ یادو نے بتایا کہ مہاراشٹرا پربھنی کے اودگیر تعلقہ کے بابو رائو چندرشیکھر کالونی میں مقیم ہے، انہوں نے آبائی وطن تگڑ پردہ میں ساڑھے چار ایکر زمین کی فروختگی کے بعد چندر شیکھرکالونی بائی پاس روڈ پر واقع ایک مکان خریدنے کیلئے فیصلہ کرتے ہوئے آبائی وطن میں موجود اراضی کو 28لاکھ روپئے میں فروخت کیااور نظام آباد میں مکان خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اراضی کی فروختگی کے بعد حاصل کردہ 26لاکھ روپئے اپنے مکان میں واقع الماری میں رکھا،اس الماری کی دیکھ بھال بابو رائو کی بیوی چوتری بائی کررہی تھی۔ صبح چوتری بائی الماری کھولا تو الماری میں موجود 26لاکھ روپئے لاپتہ ہوجانے پر چیخ و پکار کرنا شروع کیااور فوری پولیس کو اطلاع دی جس پر سرکل انسپکٹر نرسنگ یادو، سب انسپکٹر سری ہری یہاں پہنچ کر افراد خاندان سے بات چیت کی اور بغیر کسی سرقہ کے گھر میں موجود 26 لاکھ روپئے لاپتہ ہونے پر تحقیقات کاآغاز کیا۔ افراد خاندان سے پوچھ تاچھ کرنا شروع کیا اور ان کے ہاتھوں کے نشان حاصل کئے۔ بابو رائو کے داماد وینکٹ رائو کا تعلق دھرم آباد سے ہے اور اس نے دھرم آباد کے آبائی موضع میں موجودہ اراضی کو فروخت کیا اور 15 دن سے نظام آباد میں مقیم تھا اور صبح ہی دھرم آباد واپس ہوا تھا۔ دھرم آباد واپس ہوتے ہی رقم لاپتہ ہونے پر پولیس نے اس پر شک ظاہر کرتے ہوئے اس سے فون پر ربط پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن فون سوئچ آف آنے پر پولیس کو مزید شک پیداہونا شروع ہوا۔ تمام افراد سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی گھر میں موجود 26لاکھ روپئے لاپتہ ہونے کے بارے میں رپورٹ دی جاسکتی ہے ۔ پولیس اس سلسلہ میں مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT