Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / نظام آباد میں مکان کی بالکنی منہدم، دو افراد ہلاک ،17افراد زخمی

نظام آباد میں مکان کی بالکنی منہدم، دو افراد ہلاک ،17افراد زخمی

حیدرآباد 30ستمبر(یواین آئی )مکان کی بالکنی کے ایک حصہ کے منہدم ہوجانے کے سبب ایک خاتون ،ایک کم عمر لڑکی ہلاک اور دیگر 17 افراد زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ کل شام تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے الور گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب عوام کی کثیر تعداد دسہرہ تہوار کے موقع پر مندر کے قریب اہتمام کردہ مختلف پروگراموں میں شرکت کے لئے جمع ہوئی تھی۔آرمور کے ضلع ایس پی شیواکمار نے بتایا کہ ہجوم کے سبب عوام کا ایک گروپ قریبی مکان کی چھت پر چڑھ گیا تاکہ یہاں ہونے والے پروگراموں کو آسانی سے دیکھ سکے تاہم اس مکان کی بالکنی کا ایک حصہ اچانک گر گیا ۔سمجھا جاتا ہے کہ لوگوں کے زیادہ تعداد میں ہونے پر یہ بالکنی کا حصہ ان کا وزن سنبھال نہ سکا اور اچانک گر گیا۔اس واقعہ میں ایک خاتون ،ایک کم عمر لڑکی ہلاک اور دیگر 17 افراد زخمی ہوگئے ۔مرنے والوں کی شناخت 23سالہ یشودھا اور 7سالہ ہاریکا کے طور پر کی گئی ہے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ منظر سامنے کے مکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ مقام واقعہ دلخراش منظر پیش کر رہا تھا۔اچانک بالکنی کے گر پڑنے کے سبب وہاں موجود لوگوں میں سنسنی پھیل گئی ۔اس واقعہ کے وقت وہاں پر تقریبا 500افراد تھے ۔

TOPPOPULARRECENT