Wednesday , December 12 2018

نظام آباد میں کل جلسہ سیرت طیبہ

نظام آباد:12؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی کی اطلاع کے بموجب 15؍فروری2015ء؁ بروز اتوار بعدنمازعشاء بمقام مکہ مسجد احمدپورہ کالونی نظام آباد میں نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اخلاق و کردار سے امت مسلمہ کو واقفیت کروانے کی غرض سے جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد ہونے جارہاہے ۔ جس کی صدارت امام وخطیب مکہ مسجد مولانا سی

نظام آباد:12؍ فرور ی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی کی اطلاع کے بموجب 15؍فروری2015ء؁ بروز اتوار بعدنمازعشاء بمقام مکہ مسجد احمدپورہ کالونی نظام آباد میں نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اخلاق و کردار سے امت مسلمہ کو واقفیت کروانے کی غرض سے جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد ہونے جارہاہے ۔ جس کی صدارت امام وخطیب مکہ مسجد مولانا سید ولی اللہ قاسمی فرمائیں گے ۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی سید محمد عفان منصور پوری مدظلہ العالی کا قیمتی خطاب ہوگاجو ہندوستان کے مشہور عالم دین اور مفتی شریعت ہیں۔ اس لئے عامتہ المسلمین سے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کریں اور دوست واحباب کو بھی ساتھ لاکر استفادہ کروائیں۔ واضح رہے کہ نماز عشاء ٹھیک8-30بجے ادا کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT