نظام آباد میں کل ہند مشاعرہ

نظام آباد۔/21فبروری، ( راست ) نظام آباد کے ممتاز شاعر و صحافی جناب جمیل نظام آبادی کے چھٹویں مجموعہ کلام ’ حرف و سخن‘ کی رسم اجراء 24فبر۴وری منگل کی رات 9بجے گولڈن فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد میں ڈاکٹر ایس اے شکور ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔ اس سلسلہ میں ادارہ گونج نظام آباد کے زیر اہتمام شاندار پیما

نظام آباد۔/21فبروری، ( راست ) نظام آباد کے ممتاز شاعر و صحافی جناب جمیل نظام آبادی کے چھٹویں مجموعہ کلام ’ حرف و سخن‘ کی رسم اجراء 24فبر۴وری منگل کی رات 9بجے گولڈن فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد میں ڈاکٹر ایس اے شکور ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے ہاتھوں عمل میں آئے گی۔ اس سلسلہ میں ادارہ گونج نظام آباد کے زیر اہتمام شاندار پیمانہ پر کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا ۔ جلسہ اور مشاعرہ کی صدارت جناب ایس اے علیم قائد ٹی آر ایس کریں گے۔ جناب سید مجیب علی ، ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی، ماہر تعلیم جناب ایم اے حمید ( حیدرآباد ) اور جناب محمد نثار احمد مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ریاست کے دو اہم قلمکاروں کو ان کی مجموعی شعری ادبی صحافتی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں باوقار گونج ایوارڈز پیش کئے جائیں گے۔ مشاعرہ میں حیدرآباد اور اضلاع کے نمائندہ شعراء کے ساتھ مہاراشٹرا اور کرناٹک سے بھی شعراء شرکت کریں گے۔ کل ہند سطح پر شمیم اختر کے علاوہ دیگر شعراء شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT