Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں 20 راشن ڈیلرس معطل

نظام آباد میں 20 راشن ڈیلرس معطل

تور کی دال کی غیر مجاز فروخت کے خلاف کارروائی

نظام آباد:21؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ارزاں فروش دکانوں کے ذریعہ فروخت کی جانے والی تورکی دال غیر مجاز طریقہ سے فروخت کرنے پر 20 راشن ڈیلروں کو معطل کرنے کے علاوہ ایک ڈیلر کو برخواست کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب حکومت کی جانب سے راشن شاپس پر ہر ماہ چاول کے علاوہ تور کی دال و دیگر اشیاء کو بھی فروخت کیا جاتا ہے ۔عام طور پر راشن کی دکانات پر چاول، شکر کے علاوہ دیگر اشیاء کو خریدنے میں استفادہ کنندگان دلچسپی نہیں دکھاتے ہیں لیکن حالیہ چند دنوں سے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب راشن شاپ پر فروخت کئے جانے والے دالوں کو بھی خریدنے میں استفادہ کنندگان دلچسپی دکھارہے ہیں گذشتہ ماہ ضلع نظام آباد میں راشن شاپ پر سپلائی گئی 80 کنٹل تور کی دال کو راشن شاپ ڈیلروں نے فروخت کرلی اور اس معاملہ میں  نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ سے تعلق رکھنے والے راج گنیش نے اہم رول ادا کرتے ہوئے 20 ڈیلروں کی دال کو فروخت کرنے میں دلچسپی دکھاتے ہوئے ان دیلروں سے دال حاصل کیا اور اسے مارکٹ میں فروخت کردیا۔ اس خصوص میں کی گئی شکایت پر ریونیو کے عہدیداروں نے بعد تحقیقات آرڈی او نظام آباد کو رپورٹ پیش کرنے پر آرڈی او نے ان ڈیلروں کو معطل کرتے ہوئے راج گنیش کو مستقل طور پر برخواست کردیااور تحصیلدار بالکنڈہ کو انچارج ڈیلر تقرر کیلئے احکامات جاری کئے۔

TOPPOPULARRECENT