Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں19 جولائی کو ٹی آر ایس کی افطار پارٹی

نظام آباد میں19 جولائی کو ٹی آر ایس کی افطار پارٹی

نظام آباد:10جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آرایس اقلیتی صدر طارق انصاری، ٹی آرایس اقلیتی قائدین ایس اے علیم، نوید اقبال، اختر احمدنے کل شام صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس اقلیتی سیل کی جانب سے 19؍ جولائی کو کلکٹریٹ گرائونڈ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی سرکار میں تمام

نظام آباد:10جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آرایس اقلیتی صدر طارق انصاری، ٹی آرایس اقلیتی قائدین ایس اے علیم، نوید اقبال، اختر احمدنے کل شام صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس اقلیتی سیل کی جانب سے 19؍ جولائی کو کلکٹریٹ گرائونڈ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی سرکار میں تمام طبقات کی فلاح بہبودی کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تلنگانہ سرکار کی حکومت میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی، اقلیتی طلباء کو اسکالرشپ، فیس ریمبرسمنٹ کی فراہمی میں سنجیدہ ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے ۔ چندر شیکھر رائو نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ہی عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے مسلمانوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے، مساجد کو جانے والے راستوں کی صفائی، روشنی کے انتظامات کے علاوہ آبی سہولتیں، برقی سربراہی کیلئے ہدایت دی ہے اور رات دیر گئے تک دوکانیں کھلی رکھنے کیلئے بھی واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ٹی آرایس حکومت کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ٹی آرایس کی جانب سے کلکٹریٹ گرائونڈ پر منعقدہ شدنی دعوت افطار میں رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا ، رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل، ضلع کے وزیر مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی، ڈی سی ایم ایس چیرمین ایم کے مجیب الدین، ارکان اسمبلی محمد شکیل عامر، گمپا گوردھن، باجی ریڈی گوردھن ، بی گنیش گپتا، پرشانت ریڈی، جیون ریڈی، ہنمنت شنڈے ، اے رویندرریڈی کے علاوہ مئیر نظام آباد و دیگر اعلیٰ قائدین اس دعوت افطار میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT