Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے 16 امیدوار

نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے 16 امیدوار

نظام آباد:13؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد سے دستبرداری کے بعد 16 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ ان میں کانگریس کے مدھوگوڑ یاشکی، بی جے پی کے وائی لکشمی نارائنا ، ٹی آرایس کی کے کویتا، وائی ایس آر سی پی کے رویندرریڈی، عام آدمی پارٹی کے آر سرینواس، بی سی یونائٹیڈ فرنٹ محمدعبدالغنی، پی پی آئی کے ویرپا، ویلف

نظام آباد:13؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد سے دستبرداری کے بعد 16 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ ان میں کانگریس کے مدھوگوڑ یاشکی، بی جے پی کے وائی لکشمی نارائنا ، ٹی آرایس کی کے کویتا، وائی ایس آر سی پی کے رویندرریڈی، عام آدمی پارٹی کے آر سرینواس، بی سی یونائٹیڈ فرنٹ محمدعبدالغنی، پی پی آئی کے ویرپا، ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ملک معتصم خان، بھوجن مکتی پارٹی کے ایس ساگر، آزاد عبدالکریم خان، کے پربھاکر آزاد، کے نرسمہا نائیڈو آزاد، ایس چندریا آزاد، سی وینکٹیشم آزاد، بی بھگوان آزاد بھی شامل ہے۔

ایک شخص کی تحویل سے
5 لاکھ روپئے ضبط
گلبرگہ/13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہمناآباد کی پولیس نے کھڈگی ،تحصیل ٹونک، راجستھان کے ساکن ایک شخص شہاب الدین کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ شخص مناسب دستاویزات کے بغیر 5,10,000روپئے اپنے ساتھ لے جارہا تھا۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کے دن بتایا کہ بیدر پولیس فلائینگ اسکواڈ آفیسرایچ چندر شیکھر کی شکایت پر شہاب الدین کو مذکورہ بالا رقم کے ساتھ پولیس تحویل میں لے لیا گیا ۔اس شخص کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی گئی۔

TOPPOPULARRECENT