Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد کو خوبصورت شہر بنانے کی منصوبہ بندی

نظام آباد کو خوبصورت شہر بنانے کی منصوبہ بندی

نظام آباد:23؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آنے والے 5سالوں میں شہر نظام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا ، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا کے ہمراہ اربن آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ مسائل

نظام آباد:23؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آنے والے 5سالوں میں شہر نظام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا ، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا کے ہمراہ اربن آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ مسائل پر جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد منصوبہ بندی کی گئی اور چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو سے اس بارے میں نمائندگی کی گئی۔ جس پر چیف منسٹر نے سنجیدہ اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر رائو کے دورہ نظام آباد کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے حل کیلئے اقدامات کرنے اور اس پر خصوصی دلچسپی دکھانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا نظام آباد، کریم، کھمم، ورنگل کے میونسپل کارپوریشنوں کو خوبصورت بنانے کیلئے چیف منسٹر نے اعلان کیا تھا گذشتہ کئی سالوں سے زیر التواء بودھن روڈ تا مادھو نگر بائی پاس روڈ کو فور لائن روڈ قیام کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے پر انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے جنگی خطوط پر اسے تکمیل کرنے کی حیدرآباد رنگ روڈ کی طرح نظام آباد بائی پاس روڈ کو بھی تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ شہر کے تمام سرکاری دوفاتر کو ایک ہی چھت کے نیچے لانے کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے آفس کامپلکس کی تعمیر کیلئے بھی نمائندگی کی گئی ہے جس پر انہوں نے کلکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے جاری زیر زمین ڈرینج کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حصول اراضی کے مسئلہ کی وجہ سے یہ کام زیر التواء ہے 35 کروڑ روپئے اراضی کے حصول کیلئے منظور کئے گئے ہیں۔ پلانٹ کی تعمیر کیلئے حاصل کردہ ارضی کے معاوضہ کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی اور متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائیگا اور دبہ کے علاقہ میں پلانٹ کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی یہ کام تکمیل ہونے کی صورت میں 60 تا70 کیوزکس پراجیکٹ کی تکمیل عمل میں آئی گی۔ شہر میں 12 کروڑ روپئے کی لاگت سے جدید سلاٹر ہائوز کی تعمیر کیلئے چیف منسٹر نے رضامندی ظاہر کی ہے اور ایر کنڈیشن فش مارکٹ اور الیکٹرانک شمشان گھاٹ کی تعمیر اورنمس دواخانہ کی طرز پر 750 بستروں والا ملٹی سوپر اسپشالیٹی دواخانہ کی منظوری عمل میں لائی گئی ہے۔ ہاکی کھلاڑی اینڈالہ سوندریا کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے چیف منسٹر نے رضامندی ظاہر کی ہے اور رکن پارلیمنٹ کے فنڈس سی سی کیمروں کی تنصیب اور ریلوے کمان کے علاقہ میں ٹرافک مسائل کے حل کیلئے فلائی اوور بریج کی تعمیر کیلئے بھی منصوبہ بندی کی گئی شہر کو اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے تعمیر کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں غیر مجاز تعمیرات میں ملوث عہدیداروں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے بھی غور کیا جارہا ہے اس موقع پر ٹی ارایس کے قائدین اے ایس پوشٹی، نرسمہا ریڈی، سجیت سنگھ ٹھاکر اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT