Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کویتا نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کویتا نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

نئی دہلی۔4۔اگست۔(یواین آئی ) نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کویتا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست میں ہلدی بورڈ کے قیام کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے ہلدی کے کسانوں کو اقل ترین امدادی قیمت کی فراہمی کے اقدامات کرنے کی بھی خواہش کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر ہیں نے کہا کہ نریندر مودی وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کررہے ہیں جہاں ان کا استقبال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے دوران ریاست کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم کو توجہ دلائی گئی۔ توقع ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT