Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / نظام آباد کے ترکاری فروش کے ہونہار فرزند عرفان کا آئی اے ایس کرنے کا عزم

نظام آباد کے ترکاری فروش کے ہونہار فرزند عرفان کا آئی اے ایس کرنے کا عزم

دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خان سے مشن آئی اے ایس کے لیے اظہار تشکر

دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خان سے مشن آئی اے ایس کے لیے اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نظام آباد ضلع مستقر کے محلہ پھولانگ کے رہنے والے ہونہار طالب علم محمد عرفان جن کی تعلیمی قابلیت بی ایس سی بی ایڈ ہے اور جو اپنا تعلیمی ریکارڈ اسکولی سطح سے بی ایس سی بی ایڈ تک بہترین رکھتے ہیں اور سال گذشتہ 2014 میں آئی اے ایس / آئی پی ایس کے سیول سرویس پریلمنری امتحان میں شریک ہو کر 80 نشانات بغیر کوچنگ اور تیاری کے حاصل کئے ۔ ایک ترکاری فروش کے فرزند ہیں ان کے والد ویکلی مارکٹ میں پیاز و ترکاری فروخت کرتے ہیں اس لڑکے کی خواہش آئی اے ایس کرنا اور نہ صرف اس عہدے پر فائز ہونا ہے بلکہ اس کے بعد کسی اور مسلم طالب علم کو آئی اے ایس کے لیے تیار کرنا ہے ۔ عرفان نے آج یہاں دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست سے مل کر ان کے مشن آئی اے ایس پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئی اے ایس کے لیے اپنی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر پوری تیاری کرتے ہوئے یو پی ایس سی کے تینوں مرحلے کے سیول سرویس پریلمنری مین اور انٹرویو کے لیے سنجیدگی اور یکسوئی کے ساتھ ذہنی طور پر تیار ہیں لیکن معاشی پسماندگی کو وجہ مان کر پست ہمتی ہوتی ہے ۔ ان کو جناب زاہد علی خاں صاحب سے بڑی حوصلہ افزائی ملی ہے جس کے لیے جو دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں ۔ آئی اے ایس / آئی پی ایس سرویس کے لیے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے ۔ یو پی ایس سی نے سیول سرویس پریلمنری کے لیے ڈگری کامیاب گریجویٹ پروفیشنل گریجویٹ امیدوار ا ہل ہیں ۔ فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ دفتر سیاست میں مشن آئی اے ایس کے تحت ذہین اور امتیازی کامیاب لڑکے / لڑکیوں کا رجسٹریشن چل رہا ہے ۔ ہر روز بے شمار طلبہ رجوع ہو کر اپنے مارکس میمو کے زیراکس داخل کرتے ہوئے فارمس داخل کررہے ہیں ۔ اسکول / کالج کے طلباء طالبات اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے آئی اے ایس مشن کے لیے تیاری کرسکتے ہیں ۔ ٹائلنٹ سرچ اسکیم کے تحت ان طلبہ کا جنرل نالج اور ذہانت جانچ کا امتحان ہوگا ۔ عرفان اس اسکیم کا حصہ بن چکے ہیں ۔ شہر کے علاوہ اضلاع تلنگانہ ورنگل / ہنمکنڈہ کے مسرین نوشین ، عادل آباد ، میدک ، محبوب نگر ، رنگاریڈی اور نظام آباد کے طلباء وطالبات اس مشن میں شامل ہورہے ہیں ۔ سیاست کے تحت ہفتہ عشرہ میں ٹائلنٹ سرچ ٹسٹ رکھا جارہا ہے ۔ جس کے تین زمرے A ، اسکول کے طلبہ آٹھویں / نویں / دسویں ، B زمرہ انٹر میڈیٹ سال اول ، دوم ، C زمرہ ڈگری اور پروفیشنل گریجویٹ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر روزانہ شام 5 تا 7 بجے کیرئیر کونسلر ایم اے حمید کے پاس اس کا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ اللہ تعالی عرفان کے عزم اور حوصلہ کو کامیاب کرے اور اسی سال آئی اے ایس کے تینوں مرحلے کامیاب کرتے ہوئے منتخب ہوجائیں ۔ 1129 جائیدادیں سال حال سیول سرویس کی ہیں ۔ ان میں آئی اے ایس ، آئی پی ایس شامل ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT