Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد کے عازمین حج کیلئے اطلاع

نظام آباد کے عازمین حج کیلئے اطلاع

نظام آباد۔21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سید ولی اللہ قاسمی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کے مطابق ضلع نظام آباد، کاماریڈی کے عازمین حج2017ء کے لئے حج سوسائٹی نظام آباد کے زیراہتمام ایک مفت میڈیکل کیمپ بتاریخ26؍مارچ2017ء بروز اتوار بمقام کنگس پیالیس فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد صبح10؍ بجے تا1-00بجے دوپہر انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر معین الدین ایم ڈی، ڈاکٹر واجد القادری ایم بی بی ایس، ڈاکٹر لبنیٰ نوشین ایم ایس عازمین حج کو بعدمعائنہ میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹس جاری کریں گے ۔ تمام عازمین حج (مردوخواتین)سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اس کیمپ میں شریک ہوکر مذکورہ بالا سرٹیفکیٹس حاصل کرلیں۔ ہر منتخب عازم حج کیلئے اس سرٹیفکیٹ کا داخل کرنا لازمی ہے۔ تفصیلات کیلئے ان نمبرات پرربط پیداکریں9505384786-9848755386- 9440603210

TOPPOPULARRECENT