Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد کے کالجس کیلئے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ

نظام آباد کے کالجس کیلئے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ

نظام آباد:2؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا، رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ نرسیا گوڑ کے ہمراہ وزیر انسانی فروغ وسائل شریمتی سمترا ایرانی سے ملاقات کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی 100سالہ تقاریب کے موقع پر100 کروڑ روپئے عثمانیہ یونیورسٹی کیلئے خصوصی گرانٹ منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ یو جی سی 12B کی حیثیت رکھنے والے

نظام آباد:2؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا، رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ نرسیا گوڑ کے ہمراہ وزیر انسانی فروغ وسائل شریمتی سمترا ایرانی سے ملاقات کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی 100سالہ تقاریب کے موقع پر100 کروڑ روپئے عثمانیہ یونیورسٹی کیلئے خصوصی گرانٹ منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ یو جی سی 12B کی حیثیت رکھنے والے ضلع کے 11 ہاسٹلس اور لیابس میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے ہر کالج کو 1کروڑ 50لاکھ گرانٹ منظور کرنے، تلنگانہ میں قیام کردہ نئی یونیورسٹیوں کیلئے فی یونیورسٹی کو 50 کروڑ روپئے خصوصی گرانٹ منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ یونیورسٹی ، شانتا واہا یونیورسٹی، پالامورو یونیورسٹی، مہاتما گاندھی یونیورسٹی کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جنگی خطوط پر فنڈس کی اجرائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ۔ آئی آئی ایم نظام آباد میں قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کیلئے درکار بنیادی سہولتیں ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے قائم کئے جانے والے 600 ماڈل مدارس زیادہ سے زیادہ تلنگانہ ریاست میں قائم کرنے کی صورت میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ دیہی علاقوں میں خواتین میں شعور بیداری میں مصروف مہیلا سمیتا سوسائٹی پراجیکٹ کو بند کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ سے دستبرداری کرنے 12ویں پنچاسالہ منصوبہ کے تحت اس پراجیکٹ کی تکمیل تک 2017 تک اسے برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ۔ تلنگانہ کے علاقہ میں 250 سمیتا سوسائٹی کے کارکن خواندگی صحت اور دیگر چیزوں میں سرگرم ہے مقامی طورپر خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام انجام دے رہے ہیں بعدازاں ان ارکان پارلیمنٹ نے وزیر صحت ہرشا وردھن سے ملاقات کرتے ہوئے نظام آباد میں ایمس ہاسپٹل کو قیام کرنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ حیدرآباد کو آنے والی عوام کیلئے سہولت مند ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT