Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / نظام الدین ۔یشونت پور ٹرین کے دو بوگیاں علحدہ ہوگئیں

نظام الدین ۔یشونت پور ٹرین کے دو بوگیاں علحدہ ہوگئیں

حیدرآباد۔21جولائی ( پی ٹی آئی) بنگلور جانے والی ایک ٹرین کے مسافر آج پیچھے چھوٹ گئے جب وہ بوگیاں جن میں سوار تھے مابقی ٹرین سے علحدہ ہوگئیں اور ٹرین تیزی کے ساتھ آگے نکل گئی ۔ یہ واقعہ کاچیگوڑہ اور فلک نما ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا ۔ بیان کیا جاتا ہے S-7 اور S-8 سلیپر کوچیس سمپرک کرانتی ٹرین ( نظام الدین ۔ یشونت پور) جوڑنے والے اسکرو ناکارہ ہوگئے ‘ جن کے نکلنے سے دو کوچیس علحدہ ہوگئے ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنس آفیسر کے سامباسیوا راؤ نے یہ اطلاع دی اور کہا کہ واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے لوکوموٹیو پائلٹ نے بوگیوں کے علحدہ ہونے کا فوری طور پر پتہ چلالیا اور ٹرین کو روک دیا جو کچھ فاصلہ تک آگے بڑھ چکی تھی ۔ بعد ازاں ریلوے عہدیداروں نے عملہ روانہ کرتے ہوئے علحدہ شدہ بوگیوں کو انجن سے مربوط بوگیوں سے جوڑ دیا گیا۔ کوچ نمبر پانچ کو فلک نما اور آخری بوگیوں کو کاچیگوڑہ میں لیجایا گیا۔ سی پی آر او نے کہا کہ سلیپرکوچ ( S-7) ٹرین سے علحدہ ہوچکی تھی اور مسافرین کو دوسرے کمپارٹمنٹ میں جگہ فراہم کی گئی ۔ بعد ازاں علحدہ شدہ کوچیس کو ٹرین سے مربوط کیا گیا اور یہ ٹرین ساڑھے تین گھنٹوں بعد اپنا سفر دوبارہ شروع کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بنیادی وجوہات اور اسکرو کپلنگ کے ناکارہ ہونے کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT