Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آبادمیں 21 ڈسمبر کو صحافیوں کی مہا سبھا

نظام آبادمیں 21 ڈسمبر کو صحافیوں کی مہا سبھا

یلاریڈی 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین

یلاریڈی 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین
(TSUWJ) کی زیرصدارت اس ماہ 21 ڈسمبر کو ضلع مستقر پر مہا سبھا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ضلع (TSUWJ) صدر مسٹر اے سائیلو، جنرل سکریٹری لمبادری نے یلاریڈی کا دورہ کرتے ہوئے مقامی صحافیوں سے اجلاس منعقد کرتے ہوئے مہا سبھا کے پوسٹرس کی اجرائی عمل میں لائی۔ یونین ضلع صدر مسٹر سائیلو نے کہاکہ تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس یونین تمام صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ کی طرح کوشاں رہے گی اور ہر صحافی کو حقوق سے مستفید ہونے کی راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر صحافیوں میں راجکمار، آندھرا جیوتی، سبھاش، اے بی این، شیوا کمار، ساکشی چیانل،رامیا، پرجا شکتی، سدھو گوڑ، ایناڈو سرینواس، محمد غوث علی خاموش نمائندہ سیاست، محمد اسد ایچ ایم ٹی وی، محمد حنیف رہنمائے دکن، محمد مکرم اعتماد، ستیش سوریہ، دامودر اور دوسرے موجود تھے۔ ضلع یونین صدر مسٹر سائیلو نے تمام صحافیوں کو مہا سبھا میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ مہا سبھا میں ریاستی وزیر مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی، نظام آباد رکن پارلیمنٹ شریمتی کویتا، ضلع پریشد صدر مسٹر راجو دفعدار شرکت کررہے ہیں جنھیں صحافیوں کے مسائل سے واقف کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے صحافیوں نے اہم رول ادا کیا تھا اور اقتدار سے قبل وزیر اعلیٰ نے کئی وعدے کئے تھے جو آج تک وفا نہ ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT