Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں حجامہ کیمپ کا اہتمام

نظام آباد میں حجامہ کیمپ کا اہتمام

نظام آباد:6؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انشاء اللہ تعالیٰ بتاریخ 9؍ مارچ 2015 ء بروز پیر صبح 9 بجے سے شام 7 بجے بمقام مدرسہ انصار( چرم والے ) مالاپلی، نظام آباد حجامہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ڈاکٹر عظمی فرناز زنانہ حجامہ اورڈاکٹر محمد برکت اللہ ایم ڈی مردانہ حجامہ اور رنگ طریقہ پر ختنہ انجام دیں گے ۔ حجامہ پیچیدہ امراض کا مسنون شف

نظام آباد:6؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انشاء اللہ تعالیٰ بتاریخ 9؍ مارچ 2015 ء بروز پیر صبح 9 بجے سے شام 7 بجے بمقام مدرسہ انصار( چرم والے ) مالاپلی، نظام آباد حجامہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ڈاکٹر عظمی فرناز زنانہ حجامہ اورڈاکٹر محمد برکت اللہ ایم ڈی مردانہ حجامہ اور رنگ طریقہ پر ختنہ انجام دیں گے ۔ حجامہ پیچیدہ امراض کا مسنون شفاء بخش اور بہترین مکمل علاج ہے جس سے سارے عالم کے لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔ قلب کے امراض اختلاج گھبراہٹ سینہ میں درد، گردن کا درد ، کمر کا درد ، جوڑوں میں درد ، آدھے سرکار درد ، چکر ، عر ق انساء ، نفسیاتی و ذہنی امراض کالی کھانسی، الرجی ، دمہ ، نالج ، لقوہ ، جلدی امراض اور مردانہ وزنانہ بانچھ پن وغیرہ کیلئے حجامہ بہترین علاج ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈائریکٹر برکت اللہ سیل نمبر 9848847636 اور قاضی محمد شوکت علی سیل نمبر 9440381470 پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT