Monday , August 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام آباد میں حج ہاوز کا قیام اور یونانی دواخانہ کی کشادگی کی اپیل

نظام آباد میں حج ہاوز کا قیام اور یونانی دواخانہ کی کشادگی کی اپیل

رکن اسمبلی نظام آباد بی گنیش گپتا کی قیام گاہ پر کے کویتا سے جمعیۃ العلماء کی نمائندگی

نظام آباد 26 ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے دورہ نظام آباد کے موقع پر صدر جمعیت العلماء حافظ لئیق خان نے رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا اور ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، رکن اسمبلی بیگالہ گنیش گپتا سے نمائندگی کرتے ہوئے نظام آباد میں حج ہائوز کے قیام اور یونانی دواخانہ کی کشادگی کی اپیل کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے نظام آباد کے موقع پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا کی قیام گاہ پر تھوڑی دیر توقف کیا تھا اس موقع پر لئیق خان نے محمد محمود علی کو تفصیلی طور پر واقف کراتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد کے بعد نظام آباد میں مسلمانوں کی آبادی ہے یہاں سے ہر سال ضلع کے مختلف مقامات سے عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوتے ہیں اور حج ہائوز نہ ہونے کی وجہ سے عازمین حج کے تربیتی اجتماعات فنکشن ہال و دیگر مقامات پر منعقد کرنا پڑتا ہے اگر حج ہائوز تعمیر کرنے کی صورت میں عازمین حج کو سہولتیں فراہم ہوگی اور یہاں سے راست طور پر کام کاج انجام دیا جاسکتا ہے ۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ محترمہ کے کویتا نے حج ہائوز کی تعمیر کا اعلان کیا تھا لہذا اس خصوص میں جلداز جلد کاروائی کی گئی تو بہتر ہوگاجس پر رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے حج ہائوز کی تعمیر کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور ایک کروڑ روپئے سے حج ہائوز کے تعمیری کام انجام دینے کیلئے اقدامات جاری ہے اس کے علاوہ نظام آباد میں عرصہ دراز سے یونانی دواخانہ ہے اور حیدرآباد کے بعد یونانی کا چلن نظام آباد میں زیادہ ہے لہذا یونانی ادویات دواخانہ کی کشادگی عمل میں لاتے ہوئے جدید طور پر یونانی دواخانہ کی توسیع کیلئے اقدامات کئے گئے تو بہتر ہوگاجس پر محمود علی نے اس خصوص میں جائزہ لیتے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی گنیش گپتا کے علاوہ ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم و دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT