نظام آباد میں 10 ڈسمبر سے وظائف کی منظوری

عالمی یوم معذورین کے موقع پر ضلع کلکٹر رونالڈروس کا خطاب

عالمی یوم معذورین کے موقع پر ضلع کلکٹر رونالڈروس کا خطاب
نظام آباد:5؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس نے بتایا کہ آسرا اسکیم کے تحت 10؍ ڈسمبر سے مستحق تمام افراد کو وظائف کی منظوری عمل میں لائی جائے گی۔ ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ روس یوم عالمی معذورین کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائیگا اور ہرشخص کو وظیفہ منظور کیا جائیگا۔آسرا اسکیم کا مقصد معذور افراد کی امداد کرنا ہے اور معذور افراد وظائف کی منظوری کے مسئلہ پر کوئی شک نہ کریں اور ان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائیگا۔ انہوں نے معذور افراد سے خواہش کی کہ احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوہمت و جستجو کے ساتھ آگے بڑھنے کی خواہش کی۔ سدرم کیمپ کے ذریعہ معذور افراد کو سرٹیفکٹس کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے۔ مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا نے کہا کہ سڑک حادثہ میں میں خود بھی معذور ہوگئی تھی اور پیر کا آپریشن کیا گیا اس طرح سے میں بھی جسمانی معذورہو اور جسمانی معذورین کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہوں۔ جسمانی معذورین ہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کی صورت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں جسمانی معذورین کیلئے حکومت کی جانب سے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سے استفادہ کرنے کی خواہش کی۔ اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر شیشادری نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کئی اسکیمات کو متعارف کیا گیاہے اس سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر جسمانی معذورین کی جانب سے کلچرل پروگرام پیش کئے گئے اور تین پہیوں والی ٹرائی سیکل کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس جلسہ میں ڈی آر ڈی اے پی ڈی وینکٹیشم و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT