Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / نظام تعلیم میں عصری تبدیلیاں ناگزیر

نظام تعلیم میں عصری تبدیلیاں ناگزیر

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ہندوستانی نظام تعلیم میں عصری تبدیلیاں ناگزیر ہیں اور ان تبدیلیوں کو مغربی طرز تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ پروفیسر نور الدین کالٹن ڈپٹی وائس چانسلر ایسٹ لندن یونیورسٹی و ماہر معاشیات نے آج شہر میں منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ پروگریس ویلفیر

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ہندوستانی نظام تعلیم میں عصری تبدیلیاں ناگزیر ہیں اور ان تبدیلیوں کو مغربی طرز تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ پروفیسر نور الدین کالٹن ڈپٹی وائس چانسلر ایسٹ لندن یونیورسٹی و ماہر معاشیات نے آج شہر میں منعقدہ ایک سمینار سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔ پروگریس ویلفیر کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس مذاکرہ سے خطاب کے دوران پروفیسر نور الدین کالٹن نے بتایا کہ نوجوانوں میں تعلیمی ترقی کی راہیں ہموار کرتے ہوئے ان میں معاشرتی آداب و تعلقات میں بہتری پیدا کرنے و نئے تعلقات استوار کرنے کی تربیت بھی فراہم کی جانی چاہئے ۔ اس مذاکرہ میں حصہ لینے والوں میں مسٹر سنیاسی راؤ ، مسٹر رمیش ، پروفیسر نندنی ، ڈاکٹر لبنیٰ ثروت ، پروفیسر ہری کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ جناب ضیا الحق شکیب نے اس موقعہ پر مذاکرہ کے انعقاد کے مقاصد سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوشش کرنا اس مذاکرے کے انعقاد کا اہم مقصد ہے ۔ اس موقعہ پر موجود مقررین نے نوجوانوں کی تربیت کے سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہیں مسابقتی میدان میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے دیگر تیز رفتار ممالک کی دوڑ میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مقررین نے ملک کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے نوجوانوں کی ترقی کو کلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک نوجوانوں کو مواقع فراہم کرتے ہوئے انہیں مسابقتی میدان میں آگے نہیں بڑھایا جاتا اس وقت تک مجموعی ترقی کا تصور کرنا دشوار کن ثابت ہوگا ۔ علاوہ ازیں جب تک تعلیمی و معاشی ترقی پر توجہ مرکوز نہیں کی جاتی اس وقت تک نوجوانوں کی ہر محاذ پر ترقی کو ممکن بنایا جانا دشوار ہے ۔ مذاکرہ کے دوران مقررین نے بری عادتوں بالخصوص نشہ وغیرہ کے استعمال کو ترک کرنے کے لیے بھی بڑے پیمانے پر شعور بیداری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT