Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / نظام حکومت سے زیادہ تلگودیشم

نظام حکومت سے زیادہ تلگودیشم

حیدرآباد۔20جنوری ( سیاست نیوز) قائد اپوزیشن و صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ سابق تلگودیشم دور حکومت میں حیدرآباد کو ترقی دی گئی اور سائبرآباد کو سنگاپور کے خطوط پر ترقی دی گئی ۔ ایوان میں تلنگانہ مسودہ بل پر جاری مباحث کے موقع پر تلگودیشم پر حکومت اور ٹی آر ایس ارکان کی جانب سے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار

حیدرآباد۔20جنوری ( سیاست نیوز) قائد اپوزیشن و صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ سابق تلگودیشم دور حکومت میں حیدرآباد کو ترقی دی گئی اور سائبرآباد کو سنگاپور کے خطوط پر ترقی دی گئی ۔ ایوان میں تلنگانہ مسودہ بل پر جاری مباحث کے موقع پر تلگودیشم پر حکومت اور ٹی آر ایس ارکان کی جانب سے ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ نظام دور حکومت میں جو نہیں کیا جاسکا وہ کام ہم نے کر دکھایا اور ایک طویل عرصہ کے دوران سابق نظام حکومت میں کی گئی ترقی ہم نے صرف 9سال میں اس سے کہیں زیادہ ترقی دی ہے اور اس سلسلہ میں وہ مکمل طور پر مباحث کیلئے تیار رہنے کا اظہار کیا ۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ سابق نظام دور حکومت میں دی گئی ترقی سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں سابق حکومتوں کے دوران سال کے چھ مہینے کرفیو نافذ رہا کرتا تھا لیکن تلگودیشم حکومت نے امن و ضبط کی صورتحال سے سختی کے ساتھ نمٹتے ہوئے شہر سے کرفیو جیسے حالات کو ختم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جب بات کرنے کا موقع دیا جائے گا تب تمام اُمور پر بات کریں گے اور کہا کہ بالخصوص وزیر اُمور مقننہ مسٹر شیلجا ناتھ ‘ ٹی آر ایس قائدمسٹر ٹی ہریش راؤ ‘ قائد مجلس مسٹر اکبر الدین اویسی نے جو باتیں کی ہیں ان تمام کا جواب دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT