Wednesday , November 14 2018
Home / شہر کی خبریں / نظام رباط میں قیام کیلئے آج قرعہ اندازی

نظام رباط میں قیام کیلئے آج قرعہ اندازی

ڈپٹی چیف منسٹرمحمود علی چومحلہ پیالس میں افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 9 ۔اپریل (سیاست نیوز) حج 2018 ء میں نظام رباط کیلئے قرعہ اندازی بروزمنگل 10 اپریل 11.30 بجے دن چو محلہ پیالس خلوت میں منعقد ہوگی۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ناظر رباط حسین محمد الشریف کی موجودگی میں قرعہ اندازی کا افتتاح کریں گے ۔ مکہ مکرمہ میں بکوتما علاقہ میں 3 عمارتیں حاصل کی گئی ہیں ۔ جن میں 1286 عازمین حج کے قیام کی گنجائش رہے گی ۔ سعودی حکومت نے رباط میں 1286 عازمین کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ عزیزیہ زمرہ سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ ، کرناٹک اور مہاراشٹرا کے 42 اضلاع کے عازمین میں سے قرعہ اندازی ہوگی۔ 1286 میں 10 فیصد یعنی 129 نشستیں نظام خاندان کے ارکان کے لئے الاٹ کی جائے گی جبکہ باقی 1154 نشستوں کیلئے قرعہ اندازی ہوگی۔ قرعہ اندازی میں تلنگانہ کے 3400 ، مہاراشٹرا 2356 اور کرناٹک کے 891 عزیزیہ زمرہ کے عازمین کے کور نمبرس شامل کئے جائیں گے ۔ جملہ 6647 عازمین میں 1154 کا انتخاب کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ویٹنگ لسٹ بھی رہے گی۔ تلنگانہ کے 31 ، مہاراشٹرا 8 اور کرناٹک کے 4 اضلاع کے عزیزیہ زمرہ کے کور نمبرس قرعہ اندازی میں شامل رہیں گے۔ سنٹرل حج کمیٹی کے اشتراک سے آن لائین قرعہ اندازی انجام دی جائے گی ۔ تقریب میں حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں ، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم ، صدرنشین حج کمیٹی مسیح اللہ خاں ، صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم ، حج کمیٹی کے ارکان اور نظام اوقاف کمیٹی کے ٹرسٹیز شرکت کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT