Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / نظام رباط میں قیام کیلئے عازمین حج کی قرعہ اندازی

نظام رباط میں قیام کیلئے عازمین حج کی قرعہ اندازی

607 کے قیام کی گنجائش، 224کی پہلی فہرست جاری،سابق ریاست حیدرآباد کے 21اضلاع کو نمائندگی
حیدرآباد۔/19جولائی، ( سیاست نیوز) حج 2016کیلئے مکہ مکرمہ کی نظام رباط میں قیام کے سلسلہ میں سابق ریاست حیدرآباد کے 21 اضلاع کے عزیزیہ زمرہ کے عازمین کی آج قرعہ اندازی انجام دی گئی۔ مجموعی طور پر 607 عازمین کا انتخاب کیا گیا تاہم صرف ایک عمارت کی تصریح حاصل ہونے کے سبب پہلے مرحلہ میں 224 منتخب عازمین کی فہرست جاری کی گئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے قرعہ اندازی کا بٹن دبا کر آغاز کیا اور سنٹرل حج کمیٹی کے تعاون سے آن لائن قرعہ اندازی انجام دی گئی۔ قرعہ اندازی کی یہ تقریب نظام حیدرآباد کی تاریخی یادگار چومحلہ پیالیس میں منعقد کی گئی تھی جس میں ناظر رباط حسین محمد الشریف مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ نظام اوقاف کمیٹی کے صدرنشین جناب خیر الدین خاں، سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل، اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور، اوقاف کمیٹی کے ٹرسٹی فیض احمد خاں اور سکریٹری قاسم رضا اور دوسرے شریک تھے۔(سلسلہ صفحہ 8 پر)

Top Stories

TOPPOPULARRECENT