Saturday , December 15 2018

نظام رباط کے لیے تلنگانہ سے 540 عازمین کا انتخاب

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حج 2018 ء کیلئے رباط میں قیام کے سلسلہ میں منتخب 1154 عازمین حج میں 540 کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ تلنگانہ ، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے 43 اضلاع پر مشتمل عزیزیہ زمرہ کے عازمین کو قرعہ اندازی میں شریک کیا گیا تھا۔ مہاراشٹرا کے 410 اور کرناٹک کے 201 عازمین کا رباط کیلئے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ منتخب عازمین میں سے اگر کوئی قیام میں دلچسپی کا اظہار نہ کریں تو ان کی جگہ ویٹنگ لسٹ سے عازمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT