Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نظام ساگر کے پانی کی پڑوسی اضلاع کو منتقلی رکن پارلیمنٹ کی ناراضگی

نظام ساگر کے پانی کی پڑوسی اضلاع کو منتقلی رکن پارلیمنٹ کی ناراضگی

نظام آباد :12؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نظام ساگر کے پانی کے ذخیرہ کو پڑوسی اضلاع کو منتقل کئے جانے پر سابق رکن پارلیمنٹ سریش شٹکر نے سختی کے ساتھ ناراضگی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ نظام ساگر پراجیکٹ سے سری رام ساگر پراجیکٹ کو پانی منتقل کرتے ہوئے میدک ، سنگاریڈی ، نظام آباد کے کسانوں ے ساتھ دھوکہ دہی کی جارہی اور اور وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی اس خصوص میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور ان کی یہ خاموشی معنی خیز ہے ۔ پوچارام سرینواس ریڈی جس وقت اقتدار میں نہیں تھے اس وقت کسانوں کی فلاح بہبودی کیلئے لمبی لمبی بیان بازی کی جاتی تھی لیکن اقتدار میں آنے کے بعد خاموشی اختیار کیا جانا اور کسانوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر خاموشی اختیار کرنا سراسر غلط ہے ۔ مسٹر سریش شٹکر نے کہا کہ سنگور، نظام ساگر کے پانی پر میدک تا نظام آباد ضلع کے کسانوں کا حق لیکن کریم نگر کے کسانوں کو آبی سہولتیں فراہمی کیلئے سنگور سے نظام ساگر ، نظام ساگر سے سری رام ساگر اور سری رام ساگر سے کریم نگر اضلاع کو پانی منتقل کئے جانا سراسر غلط ہے کانگریس پارٹی اس پالیسی کی سختی کے ساتھ مخالفت کررہی ہے لہذا پوچارام سرینواس ریڈی اس بارے میں جائزہ لیتے ہوئے ضلع کے کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT