Tuesday , December 18 2018

نظام شوکرفیاکٹری کے ملازمین کی ہڑتال

بودھن۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام دکن شوگر س فیاکٹری شکر نگر بودھن یونٹ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ روز سے ہڑتال شروع کردی ۔ فیاکٹری ملازمین نے شکر و ملاسس کی حمل و نقل میں خلل پیدا کرتے ہوئے لاریوں کو فیاکٹری گیٹ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا ۔ مزدور سبھا کے کارگزار صدر گنا پرساد نے بتایا کہ و

بودھن۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام دکن شوگر س فیاکٹری شکر نگر بودھن یونٹ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ روز سے ہڑتال شروع کردی ۔ فیاکٹری ملازمین نے شکر و ملاسس کی حمل و نقل میں خلل پیدا کرتے ہوئے لاریوں کو فیاکٹری گیٹ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا ۔ مزدور سبھا کے کارگزار صدر گنا پرساد نے بتایا کہ ویلیج بورڈ پر نظرثانی کا فیاکٹری انتظامیہ نے گذشتہ ماہ اگست کے دوران وعدہ کیا تھا ۔ بعد ازاں مالیتی سال ماہ مارچ میں تنخواہوں پر نظرثانی کا وعدہکیا اور اب فیاکٹری انتظامیہ نے مالک فیاکٹری مسٹر گنگا راجو کی انتخابی مہم میں مصروف کا بہانہ بناکر مزید اس مسئلہ کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مسٹر پرساد نے بتایا کہ تنخواہوں پر نظرثانی کا تیقن دینے کے بعد ہی ملازمین ڈیوٹی پر رجوع ہوں گے اس موقع پر کین گرور اسوسی ایشن کے صدر کے پی سرینواس ریڈی جرنل سکریٹری مزدور سبھا رمیش ‘ جوائنٹ سکریٹری شیوا راملو ‘ ملیش بالا کرشنا روی شنکر و دیگر قائدین موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT