Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نظام شوگر فیکٹری کے احیاء کا مطالبہ

نظام شوگر فیکٹری کے احیاء کا مطالبہ

مٹ پلی میں کانگریس کی بھوک ہڑتال250ویں دن میں داخل

مٹ پلی۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی میں سابق ایم ایل اے کوموریڈی راملو کی رہائش گاہ کے روبرو قومی شاہراہ پر منعقدہ کانگریس پارٹی کی جانب سے سلسلہ وار بھوک ہڑتال کا آج 250 ویں دن میں داخل ہوگیا۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے نظام شوگر فیکٹریز کے احیاء کیلئے چیف منسٹر کے سی آر اور متعلقہ عہدیداران سے پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نظام شوگر فیکٹریز کے احیاء کیلئے اقدامات کو روبہ عمل لاتے ہوئے انتخابات سے قبل کئے گئے اپنے وعدہ کو نبھائیں۔ ریاست کے مقامی نظام شوگر فیکٹریز کے احیاء و بازآبادکاری کیلئے حکومت و کے سی آر کی عدم توجہ کسانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ اس پروگرام میں کانگریس پارٹی ریاستی او بی سی کنوینر کوموریڈی وجئے آزاد کانگریس پارٹی ٹاؤن صدر بی سرینواس، میونسپل کونسلرس اندے گنگادھر ، برولہ گنگارام، سابق کونسلرس محمد شاکر حسین صدیقی، ناما راجیا قائدین، اونجیلہ سرینواس، ویملوالہ رام بابو، عبدالحفیظ ایڈوکیٹ، ڈی وینکٹیش، چدوگوکرشنا، اکولہ پروین، محمد رئیس الدین، محمد شریف الدین، برلہ ومشی کوٹا انیل اور دیگر نے بھوک ہڑتال میں حصہ لے کر حکومت سے کسانوں کے حق میں مطالبہ کیا۔

وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا
آج دورہ نلگنڈہ
نلگنڈہ۔/4اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع نلگنڈہ میں ریاستی وزیر آبپاشی و مارکیٹنگ مسٹر ہریش راؤ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس خصوص میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے بموجب ریاستی وزیر 5 اکٹوبر صبح 10بجے نلگنڈہ پہنچ کر حیدرآباد روڈ پر نو تعمیر شدہ ریتو بازآر کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں موسمبی مارکٹ کے تعمیری کاموں کا معائنہ کریں گے۔ 11 بجے دن نلگنڈہ منڈل مارکٹ کمیٹی کی جانب سے سب مارکٹ اور نبارڈگودام کا افتتاح پروگرام میں حصہ لیں گے۔ 11-45 بجے حلقہ اسمبلی منوگوڑ کے حدود میں واقع گوڑا پور میں 33/11 کے وی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منوگوڑ تا چنڈور سڑک کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور دوپہر 1:30 بجے چٹیال مارکٹ کمیٹی کی جانب سے نبارڈ کے تعاون سے تعمیر کردہ گودام کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیںگے۔ بعد ازاں 3:30 بجے ولی کنڈہ مارکٹ کمیٹی گودام کا افتتاح کریں گے۔4 بجے بذریعہ سڑک آلیر روانہ ہوکر 5 بجے ضلع بھونگیر یادادری کے آلیر مارکٹ کمیٹی کے گودام کا افتتاح کریں گے اور بذریعہ سڑک حیدرآباد روانہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT