Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام کالج میں سائیکالوجی لکچرر کے لیے واک ان انٹرویوز

نظام کالج میں سائیکالوجی لکچرر کے لیے واک ان انٹرویوز

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل نظام کالج حیدرآباد کے بموجب کالج ہذا کے شعبہ سائیکالوجی میں پی جی ڈپلومہ ان سائیکالوجی ( انگلش میڈیم ) کی کلاسیس کو پڑھانے کے لیے جزوقتی لکچررس کے واک ان انٹرویو 31 اکٹوبر کو 2 بجے دن شعبہ سائیکالوجی نظام کالج میں منعقد ہوں گے ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت ایم اے سائیکالوجی میں 55 فیصد نشانات کے ساتھ کامیابی ضروری ہے جب کہ پی ایچ ڈی / نیٹ / سلیٹ کامیاب اور تدریس کا دیرینہ تجربہ رکھنے والوں کو انتخاب کے موقع پر وٹیج دیا جائے گا ۔ خواہش مند امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر واک ان انٹرویو میں شرکت کریں ۔۔

کشن باغ ، آسمان گڑھ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 26 اکٹوبر کو کشن باغ اور ستار باغ برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 9 تا 2 بجے دن کشن باغ ، نجم نگر ، ایس پی نگر ، عرش محل ، جلال بابا نگر ، سکھ چھاونی ، اور صبح 11 تا 2 بجے دن کے درمیان ستار باغ ، چنے کی بھٹی ، بڑی گماس ، پھول باغ اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 26 اکٹوبر کو صبح 9 تا 11 بجے دن ممتاز کالج برقی فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر رامالائم ، ایم سی کوارٹرس ، ممتاز کالج ، ایم سی کالونی 500 ، رائس مل پی ٹی ، مہیلا منڈلی اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT