نظام کالج میں کمیونیکیشن اسکلس کورس

حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : انگلش لینگویج ٹیچنگ سنٹر شعبہ انگلش نظام کالج کے زیر اہتمام 25 فروری سے 30 یوم پر مشتمل کمیونیکیشن اسکلس کورس شروع کیا جارہا ہے ۔ جس میں طلبہ ، پیشہ وارانہ افراد اور گھریلو خواتین شرکت کے اہل ہیں ۔ کورس کے اوقات کار شام 6 تا 8 بجے شب رہیں گے ۔ دو دن کلاس ریسرس پرسنس لیں گے ۔ درخواست گذار کی کم از کم تعلیمی قابلیت نویں جماعت کامیاب اور اس سے زائد تعلیمی قابلیت رہنا چاہئے ۔ کورس کی فیس ، میٹریل اور سرٹیفیکٹ ، 2 ہزار 500 روپئے مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے نظام کالج کے ویب سائٹ کو ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔ 23 فروری کو بروقت داخلہ کے لیے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے سنٹر ہذا سے دوپہر 2 تا 5-30 بجے شام کے درمیان فیس کی رقم ، تعلیمی قابلیت کے اسناد اور پاسپورٹس سائز فوٹوز کے ساتھ رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT