Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نظام کالج گراؤنڈس پر تلگودیشم ۔ بی جے پی کا آج جلسہ عام

نظام کالج گراؤنڈس پر تلگودیشم ۔ بی جے پی کا آج جلسہ عام

حیدرآباد۔11جنوری ( این ایس ایس )  تلگودیشم اور بی جے پی کے قائدین نے جی ایچ ایم سی انتخابات کے ضمن میں یہاں نظام کالج گراؤنڈ  پر منگل کو منعقد شدنی مشترکہ انتخابی جلسہ عام کی تیاریوں کا آج تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے وسیع میدان کا معائنہ کیا ہجاں منگل کو تلگودیشم کے صدر اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو بھی انتخابی ریالی سے خطاب کریں گے ۔ تلگودیشم اور بی جے پی اتحاد کے قائدین نے کہا کہ تلنگانہ میں مقیم دیگر علاقوں کے افراد نے بھی حیدرآباد کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آندھرائی علاقہ کے امیدوار کو ڈپٹی میئر کا عہدہ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی نے ہمیشہ ہی نہ صرف تلنگانہ کے مقامی عوام بلکہ یہاں آباد دیگر علاقوں کے عوام کی مدد کرتی رہی ہے ۔ حیدرآباد کی تیز رفتار ترقی کیلئے شہر کو مرکزی حکومت کی طرف سے فنڈز دلائے جائیں گے ۔ تلنگانہ کے تلگودیشم لیڈر ایرا بیلی دیاکر راؤ نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جی ایچ ایم سی کے فنڈز کو آر ٹی سی منتقل کردیا تھا اور دیگر علاقوں کے عوام کے جھوٹی ہمدردی کا اظہار کررہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT