نظام کالج گراونڈ پر یونیک کرسمس گرانڈ تقاریب

طبی کیمپ اور ملبوسات کی تقسیم ، ڈپٹی چیف منسٹر و دیگر کی شرکت

طبی کیمپ اور ملبوسات کی تقسیم ، ڈپٹی چیف منسٹر و دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : میڈیا اور میراکلس ایکسپریس کے زیر اہتمام 22 دسمبر کو نظام کالج گراونڈ پر ’ یونیک کرسمس گرانڈ سلیبریشن ‘ منعقد ہوگی ۔ اور اس موقع پر 11 بجے دن مفت طبی کیمپ شام 4 تا 9 بجے شب ’ کرسمس تقاریب ‘ منعقد ہوں گے ۔ اور اس دوران غریبوں ، مریضوں ، یتیموں اور معمر افراد میں بلا لحاظ مذہب و ملت مفت طبی تشخیص ، ساڑیوں اور دیگر ملبوسات کی تقسیم کے علاوہ ملک کے تاریخی 6 ہزار فیٹ پر مشتمل کیک کاٹنے کے علاوہ مقدس کتاب کی مفت تقسیم عمل میں آئے گی ۔ یہ بات آج یہاں کمیٹی کے ارکان مسرز برادر موزسس ، برادر مارک ، سدھاکر ، پی اے روی کمار ، برادر ابراہام نے منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ڈاکٹر راجیا کے علاوہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں سے وابستہ سرکردہ شخصیتوں کی شرکت متوقع ہے ۔ اس تقریب میں ڈاکٹر اسٹیفن پاول ، برادر پی اساک ، برادر سنج ویمپتی اور ڈاکٹر ایس ڈانیل بھی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر مسرز ایس آر رائی ، پرکاش راؤ ، ڈانیل بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں مذکورہ قائدین نے متذکرہ پروگرام سے متعلق بروچرس کی رسم اجرائی بھی انجام دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT