Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / نظام کالج گراونڈ پر 24 اپریل کو ٹی آر ایس کا پلینری اجلاس

نظام کالج گراونڈ پر 24 اپریل کو ٹی آر ایس کا پلینری اجلاس

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے مجوزہ پلینری اجلاس کے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی کی نگرانی میں رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی ، ریاستی وزیر کمرسیل ٹیکس سرینواس یادو ، اراکین قانون ساز کونسل جناردھن ریڈی ، الحاج محمد سلیم اور دیگر نے نظام کالج گراونڈ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے مجوزہ پلینری اجلاس کے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست جناب محمد محمود علی کی نگرانی میں رکن پارلیمنٹ جتیندر ریڈی ، ریاستی وزیر کمرسیل ٹیکس سرینواس یادو ، اراکین قانون ساز کونسل جناردھن ریڈی ، الحاج محمد سلیم اور دیگر نے نظام کالج گراونڈ کا آج معائنہ کیا ۔ بعد ازاں جناب محمد محمود علی نے بتایا کہ پلینری اجلاس 24 اپریل کو تمام اضلاع سے پارٹی قائدین اور کارکنوں کی شرکت متوقع ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے ۔ اجلاس میں موثر انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ اضلاع کے پارٹی قائدین وکارکنوں کو سہولتوں کی فراہمی متعلق جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اجلاس کے لیے ذمہ داران کو سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ جناب محمد محمود علی نے اجلاس میں پارٹی کارکنوں اور قائدین کی شرکت کے پیش نظر کی جارہی تیاریوں کے متعلق وقتا فوقتا میڈیا کو واقف کروانے کا بھی یقین دلایا ۔ ریاست کی تشکیل کے بعد بڑے پیمانے پر منعقد شدنی ٹی آر ایس پارٹی پلینری اجلاس کو تاریخی بنانے میں پارٹی قائدین اور کارکن کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT