Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / نظام کے خلاف اظہار خیال ’ جھوٹ کا پلندہ ‘ ایٹالہ راجندر کا رد عمل

نظام کے خلاف اظہار خیال ’ جھوٹ کا پلندہ ‘ ایٹالہ راجندر کا رد عمل

حیدرآباد۔20جنوری ( سیاست نیوز) قائد ٹی آر ایس مقننہ پارٹی مسٹر ای راجندر نے سیما آندھرا تلگودیشم پارٹی رکن اسمبلی مسٹر پی کیشو کے ریاست آندھراپردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013 پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہار کردہ خیالات کو ’ جھوٹ کا پلندہ ‘ سے تعبیر کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ایوان میں حقائق پر مبنی اظہار خیال کرنے کا انہ

حیدرآباد۔20جنوری ( سیاست نیوز) قائد ٹی آر ایس مقننہ پارٹی مسٹر ای راجندر نے سیما آندھرا تلگودیشم پارٹی رکن اسمبلی مسٹر پی کیشو کے ریاست آندھراپردیش کی تنظیم جدید مسودہ بل 2013 پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہار کردہ خیالات کو ’ جھوٹ کا پلندہ ‘ سے تعبیر کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ایوان میں حقائق پر مبنی اظہار خیال کرنے کا انہیں مشورہ دیا اور حقائق کو توڑمروڑ کرپیش کر کے ایوان کو گمراہ نہیں کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کے خلاف جدوجہد کرنے کی تاریخ ہماری ہے ۔

مسٹر ای راجندر نے سابق نظام حکومت اگر آمرانہ تھی بھی تو سابق نظام نے علاقہ تلنگانہ میں کالجس ‘ فیاکٹریاں قائم کرنے کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی ‘ ہائیکورٹ ‘ عثمانیہ دواخانہ ‘ اسمبلی جیسی تاریخی عمارتیں تعمیر کی تھیں ۔ انہوں نے دیگر جماعتوں کے ٹی آر ایس پر ریمارکس پر ردعمل میں کہا کہ ہم کسی وجہ کے بغیر کسی کی ستائش کرنے والے نہیں ہیں اور آمرانہ طرز حکومت کی ہم نے ستائش نہیں کی ہے بلکہ حقائق پر مبنی اظہار خیال کرنے پر ہم ایقان رکھنے والے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT