Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / نظرثانی شدہ پے اسکیل کو مرکزی کابینہ کی منظوری

نظرثانی شدہ پے اسکیل کو مرکزی کابینہ کی منظوری

کالجس اور یونیورسٹیز کے 7.58 لاکھ ٹیچرس اور اکیڈیمک اسٹاف کو فائدہ
نئی دہلی ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے آج ساتویں پے کمیشن پر عمل کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ تقریباً 8 لاکھ ٹیچرس اور تعلیمی اسٹاف کیلئے نظرثانی شدہ پے اسکیل کو منظوری دے دی۔ اس فیصلہ سے 106 یونیورسٹیز اور کالجس جنہیں یو جی سی اور مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کے فنڈس فراہم کئے جاتے ہیں، ان کے علاوہ 329 یونیورسٹیز کو بھی جنہیں ریاستی حکومتوں سے فنڈس ملتے ہیں اور 12,912 سرکاری و خانگی امدادی کالجس ملحقہ ریاستی پبلک یونیورسٹیز کے 7.58 لاکھ ٹیچرس اور مماثل اکیڈیمک اسٹاف کو فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ نظرثانی شدہ پے پیاکیج میں 119 مرکزی فنڈس حاصل کرنے والے ٹیکنیکل اداروں جیسے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایس، آئی آئی ایم وغیرہ کے ٹیچرس کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیرفروغ انسانی وسائل پرکاش جاودیکر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منظورہ پے اسکیل کا یکم ؍ جنوری 2016ء سے اطلاق ہوگا۔ مرکزی حکومت کو اس فیصلہ سے تقریباً 9,800 کروڑ کے مصارف برداشت کرنے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT