Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / نعرہ بازی نہیں ترقی کی بات کرو:نجمہ ہپت اللہ

نعرہ بازی نہیں ترقی کی بات کرو:نجمہ ہپت اللہ

نئی دہلی۔/5اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام )بھارت ماتا کی جئے ، نعرہ پر دیویندر فڈ نویس اور رام دیو کے ریمارکس پر تنازعہ کے دوران مرکزی وزیر نجمہ ہپت اللہ نے آج کہا کہ نعرہ بازی کی بجائے ترقی پر توجہ کی جائے اور یہ نشاندہی کی کہ سابق میں ملک کے ساتھ پیش آئے واقعات کیلئے اس طرح کے سیاسی تقاریر ذمہ دار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تنازعات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جاسکتا البتہ ترقی کی بات کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر ملک کے مفاد میں نہیں۔ نعرہ بازی کی بجائے ترقی کو موضوع بحث بنایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT