Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / نعرہ سوشلزم کا ، خدمت سرمایہ داروں کی سماجوادی پارٹی پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا الزام

نعرہ سوشلزم کا ، خدمت سرمایہ داروں کی سماجوادی پارٹی پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا الزام

بلرام پور (اترپردیش) ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن بی جے پی رکن پارلیمنٹ دادن مصرا نے آج اترپردیش میں برسر اقتدار سماجوادی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے خاندانی جماعت قرار دیا۔ کل شب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلقہ پارلیمان شراوستھی کے رکن نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کا کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تنظیم ہے۔ یہ ایک خاندانی جماعت بن کر رہ گئی ہے اور اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کا وجود اس طرح کا ہے جس طرح کشمیر اور نیپال میں عسکریت پسند اور مائوسٹ تنظیموں کا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا کے لئے معلنہ سماجوادی پارٹی کے امیدواروں پر بھی اعتراض کیا جس میں امر سنگھ ، بینی پرساد ورما اور متنازعہ لکھنو کے بلڈر سنجے سیٹھ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں سے سماجواد (سوشلزم) کا نعرہ بلند کیا ہے انہیں اس نظریہ سے کوئی سروکار نہیں ہے کیوں کہ راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل سے امیدواروں کا انتخاب سرمایہ داروں سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت ترقیاتی پراجیکٹس پر عملاً رکاوٹ پیدا کررہی ہے تاکہ مرکزی حکومت کو رسوا کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT