نعیم حسن کا پہلے ہی ٹسٹ میں عالمی ریکارڈ

چٹا گانگ ۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نوجوان بنگلہ دیشی آف اسپنر نعیم حسن ٹسٹ کرکٹ میں کیریئر کے آغاز پر اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ آف اسپنر نعیم حسن نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے پہلے ہی ٹسٹ میں منفرد ریکارڈ بنا دیا۔ وہ طویل فارمیٹ میں کیریئر کے آغاز پر اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ نعیم حسن کی عمر میچ کے آغاز پر 17 برس 355 دن تھی۔ انھوں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کیخلاف 61 رنز دے کر5 کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیائی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے نام تھا، جنھوں نے 18 برس193 کی عمر میں پہلے مقابلے میں 5 وکٹ حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT