Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / نعیم خود کو غریبوں کا مسیحا کے طور پر پیش کرنا چاہتا تھا

نعیم خود کو غریبوں کا مسیحا کے طور پر پیش کرنا چاہتا تھا

اپنی زندگی  پر فلم بنانے اور ٹی وی چینل شروع کرنے کی آرزو پوری نہ ہوسکی
حیدرآباد۔ /12 اگست (سیاست نیوز) عوامی نمائندہ بننے کا خواہشمند مہلوک گینگسٹر نعیم عوام میں اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے خود کے کردار پر مبنی ایک فلم بنانے کی تیاری میں تھا ۔ گینگسٹر کی غیرقانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کررہی ایس آئی ٹی کے عہدیداروں کو اس کی نجی ڈائری ہاتھ لگنے کے بعد اس سلسلے میں حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں ۔ انٹلیجنس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ نعیم خود کی زندگی سے متعلق ایک فلم تیار کرنے کے سلسلے میں مسلسل تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ فلم ڈائرکٹرس اور دیگر مشہور اداکاروں سے ربط میں تھا ۔ مشہور فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما کے رائلسیما فیکشن اور تلگودیشم ایم ایل اے پریٹالہ روی کے قتل اور اس کی زندگی پر تیار کی گئی فلم سے بے حد متاثر تھا ۔ نعیم نے خود کی زندگی سے متعلق اسی قسم کی بھی تیار کروانے کا خواہشمند تھا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نعیم گزشتہ چند ماہ سے جوبلی ہلز کلب کو جانے لگا تھا جہاں پر مشہور تلگو فلم اداکار اور ڈائرکٹرس آتے ہیں ۔ واضح رہے کہ 2019 ء عام انتخابات میں اپنے آبائی مقام بھونگیر سے انتخابات میں حصہ لینے کا آرزو مند گینگسٹر نعیم عوام میں اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے ایک چیانل کا بھی آغاز کرنے والا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نعیم نے بعض فلم ڈائرکٹرس کے ساتھ اپنے گوا کے کوکونٹ گیسٹ ہاؤز پر خفیہ اجلاس بھی منعقد کیا تھا اور ’’ایک نعیم کی کہانی‘‘ پر فلم بنانے کے کیلئے ہر قسم کی امداد بشمول کروڑہا روپئے کی رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔  اس نے ایک مشہور تلگو فلم اداکار کو پیشکش کی تھی ۔ نعیم کی نجی ڈائری میں تلگو فلم صنعت سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے تفصیلات بھی ایس آئی ٹی کے ہاتھ لگے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT