Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / نفرت انگیز تقریر پر ذاکر نائیک کے خلاف این آئی اے کا فرد جرم

نفرت انگیز تقریر پر ذاکر نائیک کے خلاف این آئی اے کا فرد جرم

ممبئی ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مبلغ اسلام ذاکر نائیک کے خلاف این آئی اے نے نوجوانوں کو دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے اپنی نفرت انگیز تقریروں کے ذریعہ بھڑکانے اور دو فرقوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کے الزام میں فرد جرم ایک خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ فردجرم 4000 صفحات پر مشتمل ہے۔ 51 سالہ مبلغ اسلام فی الحال مفرور ہیں۔ این آئی اے کے وکیل آنند سکھ دیو نے عدالت کے باہر پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT