Tuesday , December 11 2018

نفرت تو کوئی مذہب نہیں سکھاتا : نائب صدر

نئی دہلی ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر وینکیا نائیڈو نے آج یہ ادعا کرتے ہوئے کہ کوئی بھی مذہب نفرت کا پرچار نہیں کرتا، عوام سے بعض عناصر کی جانب سے دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کیلئے مذہب کا استعمال کرنے کی کوششوں کا شکار نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ یہاں لال قلعہ میں 8 ویں تھیٹر اولمپکس کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ فن اور اختراعیت عوام کے ذہنوں کو بدلنے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

کنیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو کی ہفتہ طویل دورے پر آمد
نئی دہلی ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کناڈا جسٹن ٹروڈو آج ہندوستان کو ہفتہ طویل دورے پر پہنچے، جس کے دوران وہ اپنے ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ وسیع تر مسائل پر بات چیت کریں گے۔ مہمان لیڈر آگرہ، احمدآباد، ممبئی اور امرتسر بھی جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT