Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / نفرت پر مبنی جرائم ، امریکہ میں مسلمان پر حملہ

نفرت پر مبنی جرائم ، امریکہ میں مسلمان پر حملہ

نیویارک ۔ 18 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں نفرت پر مبنی جرم کا ایک اور واقعہ منظرعام پر آیا جہاں چند نوجوانوں نے بنگلہ دیشی نژاد مسلم شخص کو ’آئی ایس آئی ایس ، آئی ایس آئی ایس ‘ کے نعرے لگاتے ہوئے اُن کے 9 سالہ رشتہ دار کے روبرو بری طرح زدوکوب کیا۔ مجیب الرحمن روایتی مسلم لباس پہنے برونکس ، نیویارک میں اپنی 9 سالہ رشتہ دار کے اسکول کے پاس سے گذر رہے تھے کہ اچانک اُن پر حملہ کردیا گیا۔ دو افراد نے جو کم عمر نوجوان تھے آئی ایس آئی ایس کے نعرے لگاتے ہوئے بری طرح زدوکوب کیا ۔اُنھیں زخم آئے اور آنکھ میں سوجن آگئی ۔ کمسن 9 سالہ رشتہ دار لڑکی کو کوئی گزند نہیں پہنچی لیکن وہ گھر کے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہے ۔ نیویارک پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT