Tuesday , May 22 2018
Home / سیاسیات / نفرت کی سیاست چھوڑ نے پر بی جے پی ، آر ایس ایس تائید کرینگے ارشد مدنی کا خطاب

نفرت کی سیاست چھوڑ نے پر بی جے پی ، آر ایس ایس تائید کرینگے ارشد مدنی کا خطاب

لکھنؤ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جمعیتہ علماء ہند نے کہا ہیکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف اس کا موقف محض ان کی فرقہ وارانہ اور انتشار پسند سیاست کی وجہ سے ہے اور اگر وہ نفرت کی سیاست سے باز آجائیں تو ان کی تائید کی جاسکتی ہے۔ قومی یکجہتی کے موضوع پر کل رات یہاں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر جمعیتہ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ انہیں اقتدار کا کوئی لالچ نہیں اور وہ بی جے پی کی مخالفت صرف اس کی فرقہ واریت کے سبب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو جمعیت اور نہ ہی مسلمانوں کو بی جے پی سے کوئی شخصی بغض ہے۔ اگر بی جے پی اپنی نفرت کی سیاست چھوڑ دیں اور اس کے مرتکبین پر گرفت کرے تو عوام ان کی تائید کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT