Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نفس کی شرارتوں سے محفوظ رہنے کی تلقین

نفس کی شرارتوں سے محفوظ رہنے کی تلقین

کاغذ نگر۔20 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) کے زیراہتمام بضمن عید میلادالنبیؐ بعنوان ’’سیرت النبیؐ‘‘ ٹیالنٹ ٹسٹ کا انعقاد عمل میں آیا تھا جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا تھا۔ اس سلسلے میں سنتوش فنکشن ہال میں جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کا آغاز جی آئی او ممب

کاغذ نگر۔20 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) کے زیراہتمام بضمن عید میلادالنبیؐ بعنوان ’’سیرت النبیؐ‘‘ ٹیالنٹ ٹسٹ کا انعقاد عمل میں آیا تھا جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا تھا۔ اس سلسلے میں سنتوش فنکشن ہال میں جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کا آغاز جی آئی او ممبر کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔ جی آئی او کے اسوسی ایٹ نے نعت پڑھی۔ محترمہ حمیرہ لیکچرر وویکانندا جونیر کالج اور محترمہ نفیس موتی بیگم صدر معلمہ و لیڈی کنوینر آئیٹا نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ یونٹ پریسیڈنٹ نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ محترمہ غزالہ اطہر سابق جنرل سیکریٹری جی آئی او نے جی آئی او کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور طالبات کی ہمت افزائی کی۔ انہوں نے اپنی تقریر کے ذریعہ طالبات کے ایمان کو بیدار کیا اور انہیں اپنے نفس کی شرارتوں سے محفوظ رہنے کی تلقین کی۔ محترمہ حمیرہ نے کہا کہ سماج میں لڑکی کی بہت اہمیت ہے، وہ اپنے حسن سلوک سے گھر والوں کا دل جیت سکتی ہے، گھر کو جنت بناسکتی ہے۔ محترمہ نفیس موتی بیگم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں عورت کا بہت بڑا مقام ہے اور اسلام نے ہی عورت کو حقوق دیئے اور مرد کے برابر کا درجہ دیا۔ کسی اور مذہب میں عورت کو اتنی عزت نہیں دی گئی۔ جی آئی او کے سابق یونٹ پریسیڈنٹ، سابق جنرل سیکریٹری اور مہمانان خصوصی کے ہاتھوں ٹیالنٹ ٹسٹ میں حصہ لینے والوں کو انعام اول، دوم اور سوم سے نوازا گیا نیز ٹیالنٹ ٹسٹ میں حصہ لینے والوں کو ترغیبی انعامات اور توصیف ناموں سے نوازا گیا۔ جلسے کی کارروائی یونٹ سیکریٹری نے چلائی۔ دعا کے بعد جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

TOPPOPULARRECENT